پی ایس ایل 11: کراچی کنگز کو شکست، حیدرآباد کنگز مین کی ایونٹ میں پہلی فتح

حیدرآباد کنگز مین نے 189 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا


ویب ڈیسک April 11, 2026
(تصویر: پی ایس ایل)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں حیدرآباد کنگز مین نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے 189 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

کنگز مین کی جانب سے حسان خان اور عرفان خان بالترتیب 33 اور 29 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ معاذ صداقت 37، عثمان خان 27، کپتان مارنس لبو شین 26، کوشل پریرا 17، صائم ایوب 6 اور گلین میکسویل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ایڈم زیمپا، سلمان آغا، خوشدل شاہ اور حسن علی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کنگز مین کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز اسکور کیے۔

کراچی کنگز کی جانب سے سعد بیگ 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان معین علی نے 16 گیندوں پر 44 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

اعظم خان 26، محمد وسیم 25، سلمان آغا 24، ریزا ہینڈرکس 2 اور عباس آفریدی 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

خوشدل شاہ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے حنین شاہ اور محمد علی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کپتان مارنس لبوشین نے 1 وکٹ حاصل کی۔