کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر فٹنس کے مسائل سے دو چار

حیدرآباد کنگز مین کے خلاف میچ میں ٹیم کی قیادت نہ کرنے والے آسٹریلوی بیٹر کے ضروری ایکسرے اور ٹیسٹ لیے گئے ہیں


زبیر نذیر خان April 11, 2026

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر فٹنس کے مسائل سے دو چار ہیں۔

 ہفتہ کو حیدرآباد کنگز مین کے خلاف میچ میں ٹیم کی قیادت نہ کرنے والے آسٹریلوی بیٹر کے ضروری ایکسرے اور ٹیسٹ لیے گئے ہیں، دوسری جانب فرنچائز نے  امید ظاہر کی ہے کہ ڈیوڈ وارنر  اگلے میچز میں قیادت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ تعطیلات کے لیے وطن جانے والے ڈیوڈ وارنر کو سڈنی پولیس نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا،ضمانت پر رہائی کے بعد 9 اپریل کو کراچی پہنچنے والے ڈیوڈ وارنر نے اسی روز پشاور زلمی کے خلاف میچ میں حصہ لیا تھا، تاہم وہ پہلی ہی گیند پر کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے تھے۔