کراچی: کورنگی شاہ فیصل کالونی پل شہریوں کے لیے غیر محفوظ، ڈاکوؤں کی لوٹ مار معمول بن گئی

شہریوں کے مطابق 12 سے 15 مسلح افراد پر مشتمل گروہ پل پر رکاوٹیں کھڑی کر کے اسلحے کے زور پر راہگیروں کو لوٹتا ہے


ساجد رؤف April 12, 2026

کورنگی شاہ فیصل کالونی پل شہریوں کے لیےغیرمحفوظ ہوگیا،ہفتے کی شب کورنگی شاہ فیصل کالونی پل پرڈاکوؤں کی جانب سے ناکہ لگا کرمبینہ طور پردرجنوں شہریوں کواسلحے کے زور پرلوٹ لیا گیا۔

ڈاکوؤں کی جانب سے ناکہ لگائے جانے کے باعث کورنگی شاہ فیصل کالونی پل پرسفرکرنے والے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا جس کی وجہ سے کورنگی شاہ فیصل کالونی پل بد ترین ٹریفک جام ہو گیا اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل کی جانے والے ویڈیوزنے تہلکہ مچا دیا، ڈاکو ٹولیوں کی شکل میں پل پر چڑ آتے ہیں اور پل پررکاوٹیں لگا کرٹریفک روک کرلوٹ مار کرتے ہیں۔

متاثرہ شہریوں نےوزیراعلی سندھ ، وزیرداخلہ سندھ اورآئی جی سندھ سےکورنگی شاہ فیصل کالونی پل پیش آنے والی وارداتوں کانوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل کی جانے والے ویڈیوزنے تہلکہ مچا دیا،متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ کورنگی شاہ فیصل کالونی پل پرڈکیتی کی وارداتیں روزکا معمول بن گئی ہیں۔

ڈاکو ٹولیوں کی شکل میں پل پر چڑ آتے ہیں اور پل پررکاوٹیں لگا کرٹریفک روک کرلوٹ مار کرتے ہیں سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے پولیس کو تشدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈاکو واردات کے دوران کلاشنکوف اور دیگر جدید ہتھیاروں کے ساتھ واردات کرتے ہیں۔

ڈاکوؤں نے شادی کی تقریب سے گھرجانے والی فیملی کو اپنی واردات کا نشانہ بنایا، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کا پل کے اطراف میں آباد گوٹھوں سے تعلق ہے۔

ڈاکو وارداتیں انجام دینے کے بعد قریبی گوٹھوں میں با آسانی فرارہوجاتے ہیں، متاثرہ شہریوں نے وزیراعلی سندھ ، وزیرداخلہ سندھ اورآئی جی سندھ سے کورنگی شاہ فیصل کالونی پل پیش آنے والی وارداتوں کانوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔