عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن میئر کراچی کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ آلائشیں اٹھانے کا کام مؤثر انداز میں انجام دے رہا ہے، مرتضیٰ وہاب


ویب ڈیسک May 28, 2026

کراچی:

کراچی میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن میئر کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کیماڑی میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے شکایتی مرکز کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ آلائشیں اٹھانے کا کام مؤثر انداز میں انجام دے رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات تک شہر بھر سے 20 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اٹھائی جا چکی ہیں جبکہ شکایتی سیل اور کمپلینٹ سسٹم کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ شہری شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔

میئر کراچی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔