پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

حیدرآباد کنگز مین کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز اسکور کیے


ویب ڈیسک April 12, 2026
تصویر: حیدرآباد کنگز مین (ایکس)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں حیدرآباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 21 ویں میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے 154 رنز کا تعاقب 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

کنگز مین کی جانب سے کپتان مارنس لبوشین ناٹ آؤٹ 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ صائم ایوب 35، معاذ صداقت 30، کوشل پریرا 2 اور عثمان خان 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

گلین میکسویل 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کرس گرین اور فہیم اشرف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سےقبل حیدرآباد کنگز مین کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز اسکور کیے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیوون کونوے 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مارک چیمپین 42، سمیر منہاس 22، محمد فائق 18، کرس گرین 6، حیدر علی 6، فہیم اشرف 5 ، عماد وسیم 2 اور مہران ممتاز 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانن سے آصف محمود نے 4 اور محمد علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ گلین میکسوین نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔