ڈی آئی خان:
بنوں کی تحصیل ککی میں سڑک کنارے نصب کیا گیا تقریباً 12 سے 15 کلو وزنی دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) ناکام بنا دیا گیا۔
بنوں پولیس کی بی ڈی ایس ٹیم نے انتہائی مہارت اور احتیاط کے ساتھ ناکارہ بنایا۔
بنوں پولیس اور بی ڈی ایس ٹیم کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کی بدولت علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔
بروقت کارروائی کے باعث ایک بڑے سانحے سے بچاؤ ممکن ہوا، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔