لاہور؛ فائرنگ سے سرکاری ٹیچر قتل، خاوند ملوث نکلا

واقع گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں، پولیس


ویب ڈیسک April 13, 2026

لاہور:

شاہدرہ کے علاقے میں سرکاری ٹیچر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق 53 سالہ خاتون کی شناخت شائستہ نسیم کے نام سے ہوئی، خاتون کے خاوند اعجاز نے بیوی شائستہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق مقتولہ شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ ونڈ الہ دیال شاہ میں ٹیچر تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ شاہدرہ پولیس کی جانب سے شواہد اکھٹے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقع گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔