اسلام آباد:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کے عدم حاضری پر ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
سینیئر سول جج عباس شاہ نے وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی۔
وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔