وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔
وزیراعظم وفاقی کابینہ کو مشرق وسطیٰ پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔
وزیراعظم دورہ سعودی عرب اور دوست ممالک سے رابطوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو سعودی ولی عہد کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی ہے، جس کے بعد اُن کے دورے کی تاریخ اور وقت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
اس اہم دورے کے دوران ایران امریکا مذاکرات اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کا یہ دورہ آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے، جس میں سعودی اعلیٰ قیادت سے ملاقات میں عالمی امور سمیت خطے کے موجودہ حالات پر بات چیت کی جائے گی۔