امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی مدد کرنے میں ناکام رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میری لینڈ میں جوائنٹ بیس اینڈریوز پہنچنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے خبردار کیا کہ نیٹو کے کردار کا ’’انتہائی سنجیدگی سے جائزہ‘‘ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ [نیٹو] ’ہمارے ساتھ نہیں تھے‘۔ میں نیٹو سے بہت مایوس ہوں۔ ہم نیٹو کے لیے کھربوں ڈالر ادا کرتے ہیں اور انہوں نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو اب سامنے آنا چاہتا ہے لیکن اب کوئی فائدہ نہیں۔ ٹرمپ نے نیٹو کے وسیع تر مقصد پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ امریکا نیٹو پر کھربوں ڈالر خرچ کرتا ہے تاکہ حفاظت میں مدد کی جا سکے۔