گلوکار حاوی نے شادی کرلی؟ دلہن کے ساتھ تصویر وائرل

وائرل تصویر میں حاوی دلہن کے لبادے میں ملبوس لڑکی کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں


ویب ڈیسک April 13, 2026

سوشل میڈیا پر ایک تصویر نے اچانک ہنگامہ برپا کر دیا ہے، جہاں پاکستانی گلوکار حاوی ایک لڑکی کے ساتھ موجود ہیں، اور لڑکی نے دلہن کا لباس پہنا ہوا ہے۔

تصویر کے وائرل ہوتے ہی مداحوں نے قیاس آرائیوں کے دروازے کھول دیے۔

وائرل ہونے والی اس انسٹاگرام اسٹوری میں حاوی کو شادی کے انداز میں دیکھا گیا، جس کے بعد کچھ صارفین نے اسے خفیہ نکاح قرار دے دیا، جبکہ کچھ نے مزاحیہ انداز میں دلہن کا نام میرب علی سے بھی جوڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر تبصروں اور قیاس آرائیوں کا طوفان آ گیا، ہر کوئی اپنی اپنی کہانی بنا رہا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

تاہم دوسری جانب ایک بڑی تعداد اس پورے معاملے کو ایک نیا میوزک پروجیکٹ قرار دے رہی ہے۔ مداحوں کا خیال ہے کہ یہ دراصل کسی آنے والے گانے یا میوزک ویڈیو کا حصہ ہوسکتا ہے، جس کا ٹیزر جان بوجھ کر اس انداز میں شیئر کیا گیا ہے تاکہ تجسس بڑھایا جا سکے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حاوی کی جانب سے اب تک اس تصویر کی حقیقت پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی، جس نے اس معمے کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ یہ واقعی کوئی ذاتی خوشخبری ہے یا پھر صرف ایک شاندار پروموشنل چال؟ فی الحال سب کچھ راز ہی بنا ہوا ہے، مگر ایک بات طے ہے حاوی نے ایک تصویر سے سب کو باتیں کرنے پر مجبور کردیا ہے۔