پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست دے دی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 22 ویں میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم 197 کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا سکی۔
سلطانز کی جانب سے شان مسعود 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جوش فلیپی 32، اسٹیون اسمتھ 31، کپتان ایشٹن ٹرنر 20، صاحبزادہ فرحان 17، محمد نواز 16، عرفات منہاس 4 اور محمد وسیم 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 جبکہ ناہید رانا اور افتخار احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ عامر جمال نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے۔
زلمی کی جانب سے کوشل مینڈس 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حارث 38، فرحان یوسف 30، کپتان بابر اعظم 18، مائیکل بریسویل 14 اور افتخار احمد 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
عبدالصمد اور عامر جمال بالترتیب 4 اور 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے پیٹر سڈل اور محمد اسماعیل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز اور محمد وسیم نے 1، 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔