چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پیر کی شام نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیاجہاں انہوں نے پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان ہونے والا میچ بھی دیکھا۔
اس موقع پر پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر بھی ان کے ہمراہ تھے ،چیئرمین پی سی بی کو نیشنل اسٹیڈیم میں آئندہ ہونے والے تعمیراتی کام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے میچز کے لیے کراچی و سندھ پولیس، پاکستان رینجرز کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو سراہا۔
آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اڈھو ،ڈی آئی جی ایس ایس یو مقصود میمن ،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمیان نصیر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔