کراچی میں بلوچ کالونی پل کے قریب پیٹرول پمپ انتظامیہ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے عملے کے درمیان جھگڑے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ پیٹرول کی فراہمی کے تنازع پر پیش آیا جس دوران پیٹرول پمپ کے گارڈ کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق جھگڑے کے بعد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے متعدد رکشے بڑی تعداد میں پیٹرول پمپ پر پہنچ گئے جس سے موقع پر کشیدگی میں اضافہ ہوا۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پالیا۔ پولیس نے بتایا کہ جھگڑا پیٹرول پمپ کے گارڈ اور سالڈ ویسٹ کے رکشہ ڈرائیورز کے درمیان شروع ہوا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد دونوں فریقین کو تھانے طلب کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔