کراچی: بلوچ کالونی پل کے قریب پیٹرول پمپ انتظامیہ اور سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ کےعملے میں جھگڑا

جھگڑے کے دوران پیٹرول پمپ کے گارڈ نے ہوائی فائرنگ بھی کی، پولیس نے فریقین کو تھانے طلب کرلیا


ویب ڈیسک April 14, 2026

کراچی میں بلوچ کالونی پل کے قریب پیٹرول پمپ انتظامیہ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے عملے کے درمیان جھگڑے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ پیٹرول کی فراہمی کے تنازع پر پیش آیا جس دوران پیٹرول پمپ کے گارڈ کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق جھگڑے کے بعد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے متعدد رکشے بڑی تعداد میں پیٹرول پمپ پر پہنچ گئے جس سے موقع پر کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پالیا۔ پولیس نے بتایا کہ جھگڑا پیٹرول پمپ کے گارڈ اور سالڈ ویسٹ کے رکشہ ڈرائیورز کے درمیان شروع ہوا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد دونوں فریقین کو تھانے طلب کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔