ایران کی وزارت تعلیم نے امریکی-اسرائیلی حملوں میں ملک کے تعلیمی اداروں کی تباہی پر تفصیلی اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 28 فروری سے 8 اپریل کے درمیان 278 پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے طلباء اور 67 اساتذہ ہلاک ہوئے۔ مزید 196 طلباء اور 26 اساتذہ زخمی ہوئے۔
یہ حملے 28 فروری کو شروع ہونے والے امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کا حصہ ہیں، جس کی بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے۔
حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے ایرانی میڈیا کو بتایا کہ حملوں میں 942 اسکولوں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 18 مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کل 125,640 سویلین یونٹس کو نقصان پہنچا ہے، جن میں 100,000 گھر، 20,500 تجارتی املاک اور 339 صحت مراکز شامل ہیں۔ اس جنگ میں 3,300 سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔