اختیارات کے ناجائز استعمال اور خاتون سے ناجائز تعلقات قائم کرنے پر ڈی ایس پی نوکری سے فارغ

خاتون کو کیس حل کروانے کا لالچ دے کر دوران تفتیش ناجائز تعلقات قائم کیے اور پرائیویٹ ملاقاتیں بھی کرتے رہے


ویب ڈیسک April 14, 2026

اختیارات کے ناجائز استعمال اور خاتون سے ناجائز تعلقات قائم کرنے پر ڈی ایس پی حسن کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق انہوں نے مقدمے کی درخواست دہندہ خاتون (س) کو کیس حل کروانے کا لالچ دے کر دوران تفتیش ناجائز تعلقات قائم کیے اور پرائیویٹ ملاقاتیں بھی کرتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق 2023 میں خاتون نے ہراسانی کی درخواست دی جس پر ابتدائی انکوائری میں معمولی سزا تجویز کی گئی تاہم بعد ازاں ازسرنو تحقیقات میں ایڈیشنل آئی جیز محمد ادریس اور عمران محمود کے سامنے ڈی ایس پی بےگناہی ثابت نہ کر سکے۔

دونوں انکوائری افسران نے برخاستگی کی سفارش کی جس کے بعد آئی جی پنجاب عبدالکریم نے تین مختلف انکوائریز کی روشنی میں ڈی ایس پی کو ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دیے،

ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی نے اس فیصلے کے خلاف محکمہ داخلہ میں اپیل دائر کر دی ہے۔