سابق صدر و اہلخانہ کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا کیس: عدالت کا انکوائری مکمل نہ ہونے پر اظہار برہمی

قانون کے مطابق جب سابق صدر کو استثنیٰ حاصل ہے تو پھر انکوائری کیوں جاری ہے؟، سندھ ہائیکورٹ


کورٹ رپورٹر April 14, 2026

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے متعلق کیس میں سابق صدر کیخلاف تاحال انکوائری مکمل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کونسی ٹرانزیکشن پکڑی ہے اور کیا شواہد حاصل کیے ہیں؟ قانون کے مطابق جب سابق صدر کو استثنیٰ حاصل ہے تو پھر انکوائری کیوں جاری ہے؟۔

عدالت نے ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کے کلینک سے حاصل آمدنی اکاؤنٹ میں آتی ہے جو استعمال نہیں کرسکتے، خاندان کے 6 اکاؤنٹ بند کیے گئے ہیں جس کے باعث روز مرہ اخراجات کے لئے بھی رقم نہیں نکال سکتے۔