خیبرپختونخوا میں طلباء یونینز کی بحالی کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی، محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مشرف آفریدی کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹی طلباء یونینز کے قیام کیلئے قانونی اور انتظامی پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور امیدواروں کی اہلیت، شفاف انتخابات کے طریقہ کار اور کیمپس میں تشدد و نفرت انگیزی کے خاتمے کیلئے سفارشات تیار کرے گی۔
کمیٹی مختلف طلباء تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل ہے اور 30 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔