خلیجی بحران سے بھارتی معیشت مزید دباؤ کا شکار، اقوام متحدہ نے سنگین خطرات سے خبردار کردیا

اقوام متحدہ کی رپورٹ نے نام نہاد شائننگ انڈیا کے مضحکہ خیز دعوؤں پر کھڑی ناکام معیشت کی قلعی کھول دی


ویب ڈیسک April 15, 2026

مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں نے بھارتی شہریوں کو غربت میں دھکیل کر معیشت کی بنیادی کمزوریوں کو عیاں کر دیا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ نے نام نہاد شائننگ انڈیا کے مضحکہ خیز دعوؤں پر کھڑی ناکام معیشت کی قلعی کھول دی۔

اقوام متحدہ ڈیولپمنٹ پروگرام کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی بھارت میں مزید 25 لاکھ افراد کو غربت و افلاس سے دوچار کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق غربت میں زندگی گزارنے والے بھارتیوں کی تعداد تقریباً 35 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ جائے گی، خطے میں یہی صورتحال رہی تو خریف کی فصل شدید متاثر ہوگی جس سے خوراک کا بحران بھی پیدا ہوگا۔ بھارت میں کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں، تقریباً 90 فیصد ملازمتوں پر سنجیدہ خطرات منڈلا رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ کے بحران نے پہلے سے زبوں حالی کا شکار بھارتی معیشت کی خود انحصار کے جھوٹے دعوے کو بے نقاب کر دیا ہے۔

بھارت کا اقتصادی قوت بننے کا مضحکہ خیز خواب مودی حکومت کی ناقص اور متعصبانہ پالیسیوں کے باعث چکنا چور ہو چکا ہے۔