پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے احساس فیول سپورٹ پروگرام میں 14 لاکھ کسانوں نے رجسٹریشن کرالی۔
پروگرام کے ذریعے صوبے کے کسانوں کو برارست ریلیف فراہم کیا جائے گا، ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کسان اس اسکیم سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
ترجمان وزیر اعلیٰ کے مطابق حکومت کی جانب سے فی ایکڑ 1500 روپے سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، اب تک صوبے کے 14 لاکھ کسان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔