کراچی سے قتل کے مقدمے میں 2 سال سے مفرور اشتہاری ملزم لاہور سے گرفتار

ملزم کے سر کی گرفتاری پر مدعی مقدمہ کی جانب سے 10 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔


ویب ڈیسک April 15, 2026

کراچی سے قتل کے مقدمے میں 2 سال سے مفرور اشتہاری ملزم کو جوہر ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ گلشن اقبال کراچی کو مطلوب ملزم شاہ نواز کو انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا۔ ملزم کے سر کی گرفتاری پر مدعی مقدمہ کی جانب سے 10 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔

ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ملزم دفعہ 302 کے تحت قتل کے مقدمے میں مفرور تھا اور کافی عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔

ایس پی صدر نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رکھا جائے گا۔