کراچی: سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مقبول باقر حملہ کیس: کالعدم تنظیم کے ملزمان عدالت میں پیش

واقعہ میں حملہ آووربھی ہلاک ہوگیا تھا۔ حملے میں جسٹس مقبول باقرسمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوئے تھے


کورٹ رپورٹر April 16, 2026
پاکستان ریکوڈک معاملہ عدالت سے باہر طے کرنے کی ایک اور کوشش کرنے جا رہا ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مقبول باقر حملہ کیس میں سرکاری وکیل کے موقف کے بعد سماعت ملتوی کردی۔

کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مقبول باقر حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

جیل حکام نے کالعدم تنظیم کے ملزمان معصوم عرف بلا، یاسر اور معاویہ کو پیش کیا۔ سپریم کورٹ کے سابق جسٹس (ر) مقبول باقر نے مقدمے کی مکمل تصدیق شدہ کاپیاں مانگ لیں۔

سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ تصدیق شدہ کاپیاں پراسیکیوٹر جنرل آفس کے توسط سے مانگیں گئیں پیں۔

عدالت نے سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔ مقدمے میں سابق جسٹس اور تفتیشی افسر کابیان ریکارڈ ہونا باقی ہے۔

استغاثہ کے مطابق ملزمان نے جون 2013 میں جسٹس مقبول باقر کے قافلے پر اس وقت حملہ کیا جب وہ سندھ ہائیکورٹ آرہے تھے۔ حملے میں جسٹس مقبول باقر کی سیکیورٹی مامور  اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

واقعہ میں حملہ آووربھی ہلاک ہوگیا تھا۔ حملے میں جسٹس مقبول باقرسمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔