کراچی میں گرمی، نمی بڑھنے سے شدت زیادہ محسوس ہونے کا امکان

شہر میں شدید گرمی کے دوران سمندری ہوائیں تواتر سے بحال رہ سکتی ہیں


آفتاب خان April 16, 2026

کراچی:

شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران نسبتا گرم دن رہنے کے امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں نمی کا تناسب 40 سے 50 فیصد ہونے کے سبب گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو سکتی ہے۔

کراچی میں شدید گرمی کے دوران سمندری ہوائیں تواتر سے بحال رہ سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور اور شکارپور میں آج آندھی چل سکتی ہے جبکہ صوبے کے دیگر شہروں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔