میوچل فنڈ انویسٹرز کے لیے سوئنگ پرائسنگ سسٹم کے نافذ کرنے کی تجویز

سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے سسٹم کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے آراء بھی طلب کرلی گئی


اسٹاف رپورٹر April 16, 2026

سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے میوچل فنڈ انویسٹرز کے لیے سوئنگ پرائسنگ سسٹم کے نافذ کرنے کی تجویز دیدی ہے اور اس سسٹم کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے آراء بھی طلب کرلی گئی۔

ایس ای سی پی کے مطابق معاشی یا سیاسی حالات کی وجہ سے کپیٹل مارکیٹ میں اچانک تبدیلیوں سے طویل مدتی سرمایہ کاروں کو تحفظ ملے گا۔

ایس ای سی پی کے مطابق میوچل فنڈز کے پورٹ فولیو میں اچانک تبدیلیوں پر فنڈ مینجمنٹ کے اخراجات بڑھ جاتے ہیں، فنڈ مینجمنٹ کے اخراجات تمام سرمایہ کاروں پر برابر تقسیم ہوجاتے ہیں۔

سوئنگ پرائسنگ کے تحت اضافی اخراجات وہی سرمایہ کار برداشت کریں گے جو انہیں پیدا کرتے ہیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق سوئنگ پرائسنگ پاکستان کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق لایا جائے گا۔