حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل نے جواب کارروائی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے


ویب ڈیسک April 16, 2026

حزب اللہ نے 24 گھنٹوں میں اسرائیل پر 39 حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کے دوران اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان سخت لڑائی جاری ہے۔

شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کی جانب سے تقریباً 39 راکٹ داغے گئے۔ حزب اللہ نے کہا کہ اس نے شمالی اسرائیل میں 39 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

تاہم اسرائیل نے جواب کارروائی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں 350 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جنوبی لبنان کے ایک بڑے حصے کے رہائشیوں سے انخلا کی اپیل کردی گئی ہے۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ لبنانی سرزمین کے اندر آٹھ سے 10 کلومیٹر پر مبنی ایک سیکیورٹی بفر زون بنانے کا ارادہ رکھتا ہے اور یہ اقدام اسرائیلیوں کو حزب اللہ کے حملوں سے بچانے کے لیے ہے۔