ایرانی دارالحکومت تہران میں ریلی نکالی گئی جس میں ایرانی شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو ریلیاں اور حمایت ہم دیکھ رہے ہیں وہ ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی محبت اور حمایت کو کبھی نہیں بھولیں گے، پاکستان ہمیشہ ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستانی عوام کا محبت بھرا پیغام ہمیں مل گیا ہے۔
شہریوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے جس جوش اور استقامت کے ساتھ ہماری حمایت کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ ہم پاکستان کے عوام کی بھرپور حمایت کے لیے شکر گزار ہیں اور آپ کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ایک شہری کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی باشعور قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ایرانی قوم کے ساتھ یکجہتی دکھائی، پاکستانی عوام کی محبت اور حمایت کو ایران کبھی نہیں بھولے گا۔