پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے چوبیسویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کو5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
راولپنڈیز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بناتے ہوئے حیدرآباد کنگزمین کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دیا۔ سیم بلنگز 26 اور یاسر خان 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔
حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے محمد علی اور حنین شاہ نے 3، 3 جبکہ گلین میکسویل اور آصف محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
حیدرآباد کنگزمین نے شاندار بیٹگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 122 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے عرفان خان نیازی 34 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے جبکہ کپتان مانوس 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
راولپنڈیز کی جانب سے آصف آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ محمد عامر اور سعد مسعودنے ایک ایک وکٹ لی۔