فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی، جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل تھے۔
اس سے قبل فیلڈ مارشل نے خاتم الانبیا مرکز کا دورہ کیا۔
واضح رہے کہ فیلڈ مارشل گزشتہ روز اہم دورے پر تہران پہنچے جہاں اُن کا استقبال وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا۔
فیلڈ مارشل نے اب تک وزیر خارجہ، ایرانی اسمبلی کے اسپیکر سمیت دیگر سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیاروں سے دستبراری پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ جنگ بندی میں توسیع کی ضرورت پیش آیا تو تاریخ آگے بڑھا سکتا ہوں اور اگر ڈیل ہوگئی تو اسلام آباد کا دورہ بھی کرسکتا ہوں۔