امریکا میں 10 سائنس دان پراسرار حالات میں ہلاک یا لاپتہ ہو گئے ہیں اور حیرت انگیز طور پر ان سب کا تعلق ملک کے جوہری پروگرامز یا سرکاری اداروں سے تھا جس کیوجہ سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنسدانوں کی ہلاکت اور گمشدگی کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ان کیسز کے حوالے سے ایک میٹنگ میں شریک تھے اور امید کرتے ہیں ڈیڑھ ہفتے میں اس پر رپورٹ پیش کی جائے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ان سائنسدانوں کا تعلق سرکاری اداروں سے ہونا محض ایک اتفاق بھی ہوسکتا ہے۔
درج ذیل ان 10 سائنسدانوں کے نام دیے جارہے اور انہیں آخری بار کس حالت میں دیکھا گیا۔
1) اسٹیون گارسیا
اسٹیون گارسیا ایک 48 سالہ سرکاری کانٹریکٹر تھے جنہیں آخری بار 28 اگست 2025 کو البوکرک میں اپنے گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ پیدل چل رہے تھے اور ایک ہینڈ گن اُن کے ہاتھ میں تھی۔ اسٹیون نے کنساس سٹی نیشنل سیکیورٹی کیمپس میں پراپرٹی کے محافظ کے طور پر کام کیا جو جوہری ہتھیاروں کے لیے غیر جوہری اجزاء تیار کرنے والا ادارہ ہے۔
ڈیلی میل کے مطابق، اسٹیون نے ممکنہ طور پر حساس اثاثوں تک رسائی کے ساتھ ساتھ ایک اعلیٰ سطحی نگرانی کا کردار بھی ادا کیا۔
2) فرینک مائیوالڈ
ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے محقق فرینک مائیوالڈ 4 جولائی 2024 کو 61 سال کی عمر میں مردہ پائے گئے۔ عوامی سطح پر موت کی کوئی وجہ فراہم نہیں کی گئی۔
3) کارل گرلمیر
16 فروری 2026 کو کارل گرلمیر کو اُن کے گھر کے سامنے گولی ماری مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ وہ Caltech میں ایک فلکیاتی طبیعیات دان تھے جنہوں نے ناسا کے ساتھ مِل کر نظام شمسی سے باہر موجود سیاروں اور پانی کی تلاش کی۔ قتل کی کوئی واضح وجہ اب تک سامنے نہیں آئی۔
4) مائیکل ڈیوڈ ہکس
مائیکل کی موت 30 جولائی 2023 کو 59 سال کی عمر میں ہوئی۔ وہ جیٹ پروپلژن لیبارٹری (جے پی ایل) میں ماہر طبیعیات تھے جو شہابی پتھروں کے ماہر تھے۔ مائیکل کی موت کی وجہ بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
5) مونیکا جیکنٹو رضا
مونیکا جیکنٹو رضا جیٹ پروپلژن لیبارٹری میں ایک اور ملازم تھیں جو 22 جون 2025 کو ایک ہائکنگ کے دوران غائب ہو گئیں۔ مبینہ طور پر غائب ہونے سے پہلے اپنے کولیگ سے ملنے سے تھوڑا دور تھیں۔
6) میلیسا کیسیاس
میلیسا کیسیاس 26 جون 2025 کو اپنے گھر سے لاپتہ ہوئیں۔ ملیسیا لاس الاموس نیشنل لیبارٹری میں انتظامی معاون تھیں۔ وہ اُس دن اپنے گھر سے دفتر کا کام کررہی تھی۔ بعدازاں وہ اپنی بیٹی کو لنچ پر لے گئی اور پھر غائب ہوگئیں۔ ملیسیا کو آخری بار اپنے فون، بٹوے یا چابی کے بغیر ہائی وے پر چلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
7) انتھونی شاویز
میلیسا کی طرح ہی لاس الاموس کے ایک اور سابق ملازم انتھونی شاویز 4 مئی 2025 کو لاپتہ ہو گئے۔ انہیں آخری بار اپنے گھر سے باہر پیدل جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
8) ولیم نیل میک کیلینڈ
26 فروری 2026 کو ایئر فورس کے ایک ریٹائرڈ جنرل، ولیم نیل میک کاسلینڈ اپنے نیو میکسیکو گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گئے۔
9) نونو لوریرو
جوہری طبیعیات دان (نیوکلیئر فزیسٹ) اور ایم آئی ٹی کے پروفیسر نونو لوریرو کو 15 دسمبر 2025 کو ان کے گھر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
10) جیسن تھامس
جدید میڈیسن کمپنی Novartis کے ایک محقق جیسن تھامس 12 دسمبر 2025 کو لاپتہ ہو گئے۔ اُن کی لاش 17 مارچ 2026 کو ایک جھیل سے برآمد ہوئی۔