معروف بھارتی گلوکار نے خفیہ شادی کرلی، دلہن کون ہے؟

سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔


ویب ڈیسک April 17, 2026

معروف بھارتی گلوکار جوبین نوٹیال نے خاموشی سے اتراکھنڈ میں شادی کرلی اور یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنی بچپن کی دوست سے شادی کی ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال نے شادی کر لی ہے، مگر ایک ایسے انداز میں جس کی بہت سے لوگوں کو توقع نہیں تھی۔

گلوکار جوبن نوٹیال نے اپنی بچپن کی دوست سے شادی کر لی ہے، تاہم ان کی اہلیہ کے بارے میں تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں۔

یاد رہے کہ جوبین نوٹیال جو اپنے رومانوی گانوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گلوکار نے اپنے آبائی شہر اتراکھنڈ میں سادگی سے شادی کی، یہ تقریب چھوٹی رکھی گئی اور عوامی نظروں سے دور رکھی گئی، جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور چند دوست شریک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 36 سالہ گلوکار نے اپنی بچپن کی دوست سے شادی کی، تاہم ان کی اہلیہ کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی۔

خود جوبین نوٹیال نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی، جس سے مداحوں میں مزید تجسس پیدا ہو گیا ہے۔

شادی سے منسوب تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جن میں جوبین نوٹیال کو پیچ رنگ کے کرتا اور ایمرلڈ ہار میں دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ ان کی دلہن سادہ اور ہم رنگ لباس میں نظر آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گلوکار نے 2011 میں ’ایکس فیکٹر انڈیا‘ میں شرکت کے بعد اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اب وہ بالی ووڈ کی معروف آوازوں میں شمار ہوتے ہیں۔