پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کو 32 رنز سے شکست دیدی

راولپنڈیز کی ٹیم 211 کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا سکی


ویب ڈیسک April 18, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کو 32 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 27 ویں میچ میں راولپنڈیز کی ٹیم 211 کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا سکی۔

راولپنڈیز کی جانب سے یاسر خان 58 اور سعد مسعود 54 رنز کرنمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں ڈیرل مچل 11، کپتان محمد رضوان 9، ڈائن فوریسٹر 8، شاہزیب خان 7، سیم بِلنگز 7، رضا اللہ 5 اور کول میکونچی 3 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

آصف آفریدی اور محمد عامر 4، 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے3 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور اسامہ میر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سکندر رضا اور ڈینیئل سیمز نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز اسکور کیے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 84 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد فاروق 63، عبداللہ شفیق 26 اور سکندر رضا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

آصف علی 14 اور چرتھ اسالنکا 1 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر اور راز اللہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔