کامک کرداروں کا ٹیٹو جسم بنوانے والا برطانوی مداح

ٹام ریڈفورڈ نے اپنے جسم پر سب سے زیادہ مارول کامک کریکٹرز کا ٹیٹو بنوا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا


ویب ڈیسک April 19, 2026

برطانیہ کے مارول کامک فین نے اپنے پسندیدہ ہیرو اور ویلن کو خراج پیش کرنے کے لیے اپنے جسم پر 63 کرداروں کا ٹیٹو جسم پر بنوا لیا۔

40 سالہ ٹام ریڈفورڈ نے اپنے جسم پر سب سے زیادہ مارول کامک کریکٹرز کا ٹیٹو بنوا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر رائن لوگسڈن اور رک اسکولامیئرو (34 مارول ٹیٹو) کے پاس تھا۔

ٹام ریڈفورڈ (جو برسوں سے ٹیٹو بنوا رہے ہیں) نے اپنا پہلا مارول ٹیٹو 2016 میں فرنچائز کے ولن تھینوس کا بنوایا تھا۔

انہوں نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ جب انہون نے تھینوس کا ٹیٹو بنوایا تو وہ اس کو ٹانگ پر اوپر کی جانب بنوانا چاہتے تھے تاکہ اگر یہ ٹھیک نہ بنے تو اس کو چھپا سکیں۔ لیکن یہ بہترین سے بھی بہتر بنا جس کے بعد مزید ٹیٹوز کی خواہش پیدا ہوئی۔