پاکستان شوبز کے ابھرتے ہوئے اداکار اور گلوکار عاشر وجاہت نے نوجوان اداکارہ اریکا حق کے ساتھ اپنے رشتے کی حقیقت بتادی۔
حال ہی میں ایک یوٹیوب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاشر وجاہت نے سوشل میڈیا پر اپنی اریکا حق کے درمیان قربت کی افواہوں پر وضاحت کردی۔
انہوں نے کہا کہ مداح اکثر اپنے پسندیدہ فنکاروں کو حقیقی زندگی میں بھی ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ لوگ انہیں اور اریکا کو بھی ایک جوڑی کے طور پر دیکھنے لگے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اس رجحان کو منفی نہیں لیتے بلکہ اسے مداحوں کی محبت سمجھتے ہیں، تاہم حقیقت یہی ہے کہ میری اریکا کے ساتھ صرف اچھی دوستی ہے۔
یاد رہے کہ عاشر وجاہت نے کم عمری میں فلم “کراچی سے آگے” سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، جسے ان کے والدین وجاہت رؤف اور شازیہ وجاہت نے پروڈیوس کیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے ڈرامہ سیریل “پنجرہ” اور دیگر پروجیکٹس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
ان دنوں وہ اپنے کردار “سبک” کی وجہ سے خاصی توجہ حاصل کر رہے ہیں جبکہ ان کا گانا “صدقے” بھی نوجوانوں میں بے حد مقبول ہو رہا ہے۔