افغان عوام اور سیاسی قیادت کا طالبان پرعدم اعتماد زور پکڑنے لگا

افغان طالبان رجیم کےآمرانہ رویہ اور کڑی پالیسیوں کےباعث افغان عوام نظام کی تبدیلی کامطالبہ کررہےہیں


ویب ڈیسک April 21, 2026

رہنما حزب اسلامی گلبدین حکمت یار نےطالبان رجیم کوناقابل قبول قراردیتےہوئےسیاسی تبدیلی اورشفاف انتخابات کامطالبہ کردیا ہے۔

افغان میڈیا آمو ٹی وی کے مطابق سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار نےکہاکہ طالبان رجیم میں افغانستان کےحالات ہرگزعوامی امنگوں کےمطابق نہیں،فوری اصلاحات ضروری ہیں۔

گلبدین حکمت یارنےطالبان رجیم میں آئین اورشوریٰ جیسےبنیادی عناصرکی عدم موجودگی پرافغان طالبان کوشدیدتنقید کانشانہ بنایا۔

افغان سیاسی جماعت حزب وحدت اسلامی افغانستان کاکہناہےکہ بیرون ملک موجود سیاسی قائدین عوامی مینڈیٹ کےحامل نظام تک واپس نہیں آئیں گے،بصورتِ دیگربحران کےذمہ دارطالبان ہونگے۔

ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم کےآمرانہ رویہ اور کڑی پالیسیوں کےباعث افغان عوام نظام کی تبدیلی کامطالبہ کررہےہیں۔