کراچی: آئندہ 3 روز کے دوران شہر کا مطلع نسبتاً گرم رہنے کا امکان ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق کل شہر میں تیز دھوپ نکلنے اور معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے جس کے باعث دن کے اوقات میں گرمی کی شدت محسوس کی جائے گی۔
دوسری جانب صوبے کے دیگر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم جامشورو میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔