اسلام آباد:
ملک میں اسلحہ لائسنس کی تجدید کے نظام میں بڑی تبدیلی کردی گئی اب اسلحہ لائسنس کی تجدید ہرسال نہیں بلکہ پانچ برس بعد ہوگی۔
ترجمان نادرا کے مطابق وزارتِ داخلہ کی ہدایات پر شہریوں کی سہولت کے لیے نادرا نے وفاقی اسلحہ لائسنس کی میعاد کا نیا نظام متعارف کرا دیا، لائسنس تاریخِ اجراء یا تجدید کے بعد پانچ سال تک موثر رہے گی، شہری پورے پانچ سالہ میعاد سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
ترجمان نادرا کے مطابق سابقہ نظام کے تحت تمام لائسنس کی میعاد ہر سال 31 دسمبر کو ختم ہو جاتی تھی اسلحہ لائسنس نظام کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کی بدولت شہریوں کی یہ مشکلات دور ہوگئی ہے۔