پنڈی میں تعطیل کا جعلی نوٹی فکیشن وائرل

وائرل نوٹی فکیشن جعلی ہے، راولپنڈی میں 22 اپریل کو کسی قسم کی تعطیل نہیں ہوگی ضلعی انتظامیہ


ویب ڈیسک April 21, 2026
سندھ حکومت اور اس کے ذیلی اداروں میں 27 دسمبر کو عام تعطیل ہوگی، نوٹی فکیشن (فوٹو: فائل)

راولپنڈی:

راولپنڈی کی حدود میں مقامی تعطیل کا سوشل میڈیا پر جعلی نوٹی فکیشن وائرل ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے پنڈی میں تعطیل کا ایک نوٹی فکیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جو کہ جعلی نکلا۔

ضلعی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وائرل نوٹی فکیشن جعلی ہے، راولپنڈی میں 22 اپریل کو کسی قسم کی تعطیل نہیں ہوگی۔