ایران امریکا جنگ بندی سے متعلق پیشرفت؛ وزیراعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس جاری

پاکستانی قیادت آج بھی ایرانی قیادت کے ساتھ رابطے کرے گی، ذرائع کا دعویٰ


ویب ڈیسک April 22, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں سینئر وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مذاکرات کے دوسرے دور کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت آج بھی ایرانی قیادت کے ساتھ رابطے کرے گی، جبکہ پاکستان نے امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔