قومی کراٹے اسٹار ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی آرزو قومی مقابلوں میں بلوچستان کی نمائندگی کرتی تھیں


زبیر نذیر خان April 22, 2026

قومی کراٹے اسٹار کھلاڑی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد جاں بحق ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار18 سالہ آرزو دختر حیدر علی کوئٹہ میں حادثے کا شکار ہو گئی تھیں۔

غلام علی ہزارہ اسپورٹس کمپلیکس، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی آرزو قومی مقابلوں میں بلوچستان کی نمائندگی کرتی تھیں۔

آرزومقامی کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے اپنی ساتھی کے ہمراہ جاتے ہوئے موٹر سائیکل پھسل جانے کے سبب شدید زخمی ہو گئی تھیں۔

دریں اثناء چیئرمین پاکستان کراٹے فیڈریشن محمد جہانگیر اور دیگر عہدے داران نے خاتون قومی کھلاڑی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔