ترک سیاستدان کی موچھوں کے دنیا بھر میں چرچے!

اورحان آوجی حال ہی میں مشرقی ترکیے کے صوبے بنگول کے ایک ضلع میں پارٹی کے چیئر مین مقرر ہوئے ہیں


ویب ڈیسک April 23, 2026

مشرقی ترکیے کے صوبے بنگول کے ضلع کارلی اووا میں حزور پارٹی کے حال ہی میں چیئرمین مقرر ہونے والے اورحان آوجی نے دنیا کی توجہ اپنی جانب کرلی ہے۔

تقرری کے موقع پر پارٹی نے ان کی اور صوبائی چیئرمین سعید موچو کی ایک تصویر شیئر کی، جس نے خاصی توجہ حاصل کی  اور اس کی وجہ اورحان آوجی کی شاندار مونچھیں تھی۔

اورحان اپنے منشور’نیا لفظ، نئی آواز‘ کے تحت بنگول کے ترک-کرد علاقے میں اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینا چاہتے ہیں لیکن لوگوں کی ساری توجہ صرف ان کی مونچھوں پر ہے ۔

اورحان آوجی کی زبردست مونچھوں نے سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصروں اور دلچسپ القابات کی بھرمار کر دی ہے۔

ایک صارف نے انہیں ’ترکش فائنل باس‘ قرار دیا۔

جبکہ ایک صارف نے مذاق کرتے ہوئے کہا ’کیا کورونا ختم نہیں ہو گیا؟ یہ اب بھی ماسک کیوں پہنے ہوئے ہیں؟‘

ایک اور صارف نے لکھا ’ان کا منہ تو ایپسٹین فائلز سے بھی زیادہ سنسرڈ لگتا ہے!‘