لاہور:
ملک کے بڑے ریلوے اسٹیشنز پر اکثر ہائیڈرنٹس پمپس خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
لاہور ریلوے اسٹیشن کے مختلف پلیٹ فارمز پر ہائیڈرنٹس پمپس کی اکثریت غیر فعال ہے، جس کی وجہ سے ٹرینوں میں پانی کی فراہمی اور صفائی کا عمل بھی متاثر ہو رہا۔
پلیٹ فارمز اور ٹرینوں کی دھلائی کا نظام بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ٹرینوں کی تاخیر کے دوران صفائی کے انتظامات بھی متاثر ہونے لگے۔ پمپس خراب ہونے سے ریلوے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انتظامیہ نے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا تاہم فنڈز کی کمی آڑے آ گئی، فنڈز نہ ملنے کے باعث ہائیڈرنٹس پمپس تاحال فعال نہ ہو سکے۔
متعلقہ انتظامیہ نے حکام سے فوری نوٹس لے کر مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔