ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کا فیصلہ، تین کارگوز کے لیے بڈز طلب

پہلے کارگو کی سپلائی 27 تا 30 اپریل، دوسرے کی یکم تا 7 مئی اور تیسرے کی سپلائی 8 تا 14 مئی تک رکھی گئی ہے


اسٹاف رپورٹر April 23, 2026

اسلام آباد:

پاکستان نے ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کا فیصلہ کرتے ہوئے عالمی کمپنیوں سے تین ایل این جی کارگوز کے لیے بڈز طلب کرلیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بڈز 24 اپریل تک طلب کی گئی ہیں اور 24 اپریل کو ہی اوپن کر دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق تین کارگوز کی بڈز اپریل اور مئی کے لیے طلب کی گئی ہیں، پہلے کارگو کی سپلائی 27 سے 30 اپریل کے لیے ہوگی، دوسرے کارگو کی سپلائی یکم سے 7 مئی تک اور تیسرے کارگو کی سپلائی 8 سے 14 مئی تک رکھی گئی ہے۔