حکومت سندھ کا یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں تمام حکومتی دفاتر اور ذیلی اداروں میں عام تعطیل ہوگی


عام تعطیل فوٹو : فائل

حکومت سندھ نے صوبے بھر میں یکم مئی 2026 کو عام تعطیل کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے یوم مزدور کے موقع پر صوبے بھر میں یکم مئی بروز جمعہ 2026 کو عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی کو تمام حکومتی دفاتر، ذیلی دفاتر، خودمختار ادارے، کارپوریشنز اور حکومت سندھ کے زیرانتظام مقامی کونسلوں میں عام تعطیل ہوگی۔

حکومت سندھ کے مطابق ضروری خدمات کے حامل دفاتر میں چھٹی نہیں ہوگی۔