پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ ایک بار پھر انجری کا شکار ہوگئے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں راولپنڈیز کی نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا۔
نسیم شاہ نے میچ میں 2 ہی اوورز کیے تھے تاہم انجری کے باعث انہیں میدان سے باہر جانا پڑا اور پھر دوبارہ فیلڈ پہ واپس نہیں آئے۔
ٹیم انتظامیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل ٹیم ان کا معائنہ کر رہی ہے اور مزید اپ ڈیٹ مناسب وقت پر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ انجری کے باعث کچھ میچز نہیں کھیل سکے تھے، یہ انجری سے صحتیابی کے بعد ان کا پہلا میچ تھا۔