ترنول پھاٹک کو آبنائے ہرمز کی طرح بند کرنے کی دھمکی دینے والا گرفتار

ملزم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھا کہ آبنائے ہرمز کی طرح ترنول پھاٹک بند کرنے سے ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں، پولیس


اسٹاف رپورٹر April 24, 2026
فوٹو: فائل

اسلام آبا د:

ترنول پھاٹک کو آبنائے ہرمز کی طرح بند کرنے کی دھمکی دینے والے کو پولیس نے بند کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترنول پھاٹک کو آبنائے ہرمز کی طرح بند کرنے کی دھمکی دینے والے کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ملزم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم خرم نذیر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور لکھا کہ آبنائے ہرمز کی طرح ترنول پھاٹک کو بند کرنے سے ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں، ایسی پوسٹ دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے۔