پی ایس ایل: خالی میدان مایوس کن ہیں، تماشائیوں کو آنے کی اجازت دی جائے، اسد عمر

کم از کم پلے آف مرحلے کے میچز میں تماشائیوں کو آنے کی اجازت دی جائے، اسد عمر


اسپورٹس ڈیسک April 24, 2026

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اسد عمر نے پی ایس ایل میچز میں خالی میدانوں کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز خالی اسٹیڈیمز میں ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے مقابلے بغیر تماشائیوں کے پھیکے محسوس ہوتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب آئی پی ایل میں بھرے ہوئے اسٹیڈیمز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

اسد عمر نے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم پلے آف مرحلے کے میچز میں تماشائیوں کو آنے کی اجازت دی جائے تاکہ ایونٹ کا جوش و خروش بحال ہو سکے۔

ان کا مؤقف ہے کہ خالی گراؤنڈز نہ صرف ماحول کو متاثر کرتے ہیں بلکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں روزانہ بڑی مقدار میں ایندھن استعمال ہو رہا ہے اس لیے چند میچز کے لیے شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دینا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہوگا۔