ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا اپنے مصنوعی ذہانت کے سسٹمز کی تربیت کے لیے اپنے اسٹاف کی جاسوسی کرے گی۔
سامنے آنے والے ایک اندرونی میمو میں کہا گیا کہ ٹریکنگ سافٹ ویئر ملازمین کے ماؤس کی حرکات، کلکس اور کی اسٹروکس کو دیکھے گا اور اسن کو نئے اے آئی سسٹمز کی تربیت کے لیے استعمال کرے گا۔ یہ سسٹم ملازمین کے اسکرین کو بھی دیکھ سکے گا۔
جاری ہوئے میمو میں سے ایک کے مطابق ماڈل کیپیبلیٹی انیشیئٹیو (ایم سی آئی) نامی یہ سافٹ ویئر گھر کام سے متعلقہ ایپس پر چلے گا اور بوقتِ ضرورت ملازمین کی اسکرین پر چلنے والے کانٹینٹ کے اسکرین شاٹس لے گا۔
میمو کے مطابق اس سافٹ ویئر کا مقصد کمپنی کے اے آئی ماڈلز میں بہتری لانا ہے۔