خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیس موبائل اور ایمبولینس پر فائرنگ سے 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے رشکئی میں پولیس گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمیوں میں ایک ریسکیو ڈرائیور اور 3 شہری بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو لینے آنے والی ریسکیو ایمبولینس پر بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔
جس سے ڈرائیور اور 3 سویلین زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن جاری ہے۔