پہلگام فالس فلیگ کوایک سال مکمل، بھارت پاکستان کیخلاف من گھڑت الزامات ثابت کرنے میں ناکام

پہلگام فالس فلیگ پربھارت سےاٹھنےوالی آوازیں مودی کےجھوٹے الزامات کی  واضح  دلیل ہیں


ویب ڈیسک April 25, 2026

پہلگام ڈرامےکے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی کوششیں الٹاخوداسی کےاخلاقی دیوالیہ پن ارعالمی رسوائی کاسبب بن گئیں۔

پہلگام ڈرامےنےبھارت کوعالمی سطح پررسواکیا اور خودبھارت سے بھی مودی سرکارکی نااہلی اورسیکیورٹی انتظامات پرسوالات اٹھے ہیں۔

سابق رکن لوک سبھاسمرجیت سنگھ مان نےمودی حکومت تنقیدکرتے ہوئےکہاکہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان ملوث ہونےکاحکومت کےپاس کوئی ثبوت نہیں،بھارتی خفیہ ایجنسیاں کیوں ناکام رہیں؟

بھارتی سکھ رہنماگوپال سنگھ چاولہ نےکہا بھارت نے یہ ڈرامہ صرف پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کیلئے کیا ہے، ہم اس مؤقف کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

بھارتی جریدے دی وائرنےبھی پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان پر بغیرکسی ثبوت الزامات پرسوالات اٹھا دیے۔

رکن پارلیمنٹ چرن جیت سنگھ چنی نےپہلگام فالس  فلیگ کومشکوک قراردیتےہوئےعوام کوحقائق سےآگاہ کرنےکامطالبہ کیا۔

کانگریس رہنما ملکارجن کھڑگے نےپہلگام ڈرامےکوبھارتی انٹیلی جنس ناکامی قراردیتےہوئےکہاکہ مودی نے پہلگام حملے سے تین روز قبل جموں و کشمیر میں ممکنہ حملے کی خفیہ اطلاع ملنے پر اپنا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔

عام آدمی پارٹی کےرہنماسوربھ بھاردواج  اورسابق بھارتی سفارتکارکے پی فابین نے بھی پہلگام فالس فلیگ پرسوالات اٹھائے۔